فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے مون سون بارشوں کے سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو امدادی ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ جو خلق خدا کی مدد اور خدمت کے لیے ہر دم تیار ہیں فیصل آباد میں مختلف جگہوں پر بارش کے حوالے سے ریسکیو اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلع بھر میں 50 سے زائد افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ کا کہنا تھا کہ لوگ غیر ضروری سفر اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ بجلی کی تنصیبات جیسا کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں اور ٹرانسفارمر سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ جسم گیلا ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں. چھوٹے بچوں کو بجلی کے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کریں