فیصل آباد(حمزہ اکرم)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے تحصیل سٹی کے رمضان بازاروں کے ہنگامی دورے کئے۔وہ ریاض شاہد چوک،اکبرچوک گلستان کالونی،فیضان مدینہ سوساں روڈ،فوارہ چوک بٹالہ کالونی،سرسید ٹاؤن سمیت دیگر بازاروں میں گئے اورسٹالز پر اشیاء کی دستیابی ومعیار کو چیک اور انچارجز کو ہمہ وقت معیاری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے رمضان بازاروں کے انچارجز کومزید متحرک کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء کی بلاتعطل دستیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااوررمضان بازاروں کو صارفین کے لئے فائدہ مند بنانے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انچارجز بازار میں موجود رہتے ہوئے اشیاء کے معیار پر نظر رکھیں۔انہوں نے آٹے وچینی کے سٹالز پر منظم انتظامات برقرار رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ صبح وشام کے اوقات میں انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔