• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

2021 میں ریسکیو 1122 فیصل آباد کو 17 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
31 دسمبر, 2021
in عوامی مسائل
0
2021 میں ریسکیو 1122 فیصل آباد کو 17 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ نے ریسکیو 1122 کی سالانہ کارکردگی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔کنٹرول روم انچارج محمد عمرفاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ریسکیو 1122 کو 17 لاکھ 63 ہزار کالز موصول ہوئیں جن میں 94951 ایمرجنسی اور324691 کالز انفارمیشن کی فراہمی سے متعلقہ تھیں جبکہ 13 لاکھ سے زائد غیر ضروری کالز شامل تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 نے اوسط 7منٹ رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 27725 روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 56183 میڈیکل،1600 آگ لگنے، 2575 کرائم،91 ڈوبنے، 102 عمارات گرنے،07سلنڈر پھٹنے اور 6668 دیگر ایمرجنسیز پرکیوئک رسپانس کیا۔اسی طرح 98749 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 41833 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔علاوہ ازیں 51943 کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی خدمت کے لئے سروسز کی فراہمی مزیدجذبے سے جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کچہری بازارچوک کے قریب حبیب بینک مین برانچ کی ساتویں منزل پرلگنے والی آگ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے ریسکیو 1122 ٹیموں نے ڈیڑھ گھنٹے کے اندر قابو پا لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن میں مصروف رہے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے عمارت کے اندر پھنسے ہوئے گیارہ ملازمین کو بھی بحفاظت باہر نکالا۔موقع پر موجود شہریوں اور بینک ملازمین نے ریسکیو 1122 کے بروقت امدادی اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا.

Previous Post

کاروباری عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں قوانین کو مدنظر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Next Post

ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد عمران رضا کی اے ایس لیول پاکستان کے امتحان میں پہلی پوزیشن

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد عمران رضا کی اے ایس لیول پاکستان کے امتحان میں پہلی پوزیشن

ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد عمران رضا کی اے ایس لیول پاکستان کے امتحان میں پہلی پوزیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی