فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی)مراد راس وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت صوبے کے 12 اضلاع میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لئے سکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔ فیصل آباد میں 19اپریل سے نویں تابارہویں کی کلاسیں پیر تا جمعرات کو ہونگی، پنجاب میں نویں تا بارہویں اور اے او لیول کے امتحانات شیڈول کیمطابق ہونگے۔ متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔19 اپریل سے فیصل آباد سمیت پنجاب کے متاثرہ 12 اضلاع میں تمام سکول نویں تا بارہویں جماعت محض بروز سوموار اور جمعرات کھولے جائیں گے۔نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کو سخت ایس او پیز کے تحت 19 اپریل سے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے اسکولوں میں حاضری کی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اے اور او لیول کے امتحانات جاری رہیں گے، ملک میں 85 ہزار بچے یہ امتحانات دے رہے ہیں، یہ بڑی کم تعداد ہے، کیمبرج کے حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ ایس او پیز کا خیال رکھیں گے، حکومت خود بھی ایسے مانیٹر کرے گی۔یہ امتحانات 26 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔