فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمدیوسف نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور عوامی بہبود کے اقدامات کے تحت سکولوں کے باہر بچوں کو محفوظ انداز میں روڈ کراسنگ کے لئے اقدامات چیک کئے۔انہوں نے زبیراکراسنگ اورسپیڈ بریکرز کے قیام اور چھٹی کے وقت بچوں کو روڈ کراس کرانے کے لئے ماموراساتذہ کی ڈیوٹی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے سکولوں میں واش رومز کی صفائی کا بھی جائزہ لیا اور مجموعی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے سی ای او ایجوکیشن اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کومین روڈز پر واقع سکولوں کے باہر زیبراکراسنگ اور سپیڈ بریکر بنوانے میں ذمہ داری اداکرنے کی تاکید کی.