فیصل آباد(حمزہ اکرم)صوبائی سیکرٹری اسکاؤٹس محمد طارق قریشی نے فیصل آبادکا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام صوبائی سیکرٹری اسکاؤٹس پنجاب کی مستقل تعیناتی پر تقریب منعقد ہوئی۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے انہیں تعیناتی پر مبارکباد دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر منظور احمد ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سردار محمد ساجد،عبدالغفار،ڈی ای اوز محمد طاہر صدیقی،مظہر حسین شاہ،بابائے اسکاؤٹس حاجی محمدرفیق،حاجی محمد اصغر ودیگر تعلیمی آفیسر واسکاؤٹس لیڈرز نے بھی مبارکباددی۔ڈویژنل اسکاؤٹ آرگنائزر اعجاز مقبول،ڈی ایس او میاں حسیب اور فوکل پرسن اسکاؤٹس میاں محمد اشفاق بھی موجود تھے۔صوبائی سیکرٹری طارق قریشی نے تقریب کے انعقاد پر شکریہ اداکیا اوراسکاؤٹس تحریک کو مزید فروغ دینے کے لئے اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا۔جی سی یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد محمود انصاری،اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز لاہور سے میاں محمدعادل فاروق،رانا محمد اختر اور بہاولپور سے چوہدری محمد شہباز،ڈپٹی ڈی ای اوز رانا محمد افتخار،محمد افضل کموکا اور رانا محمد امجد نے بھی شرکت کی۔