• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

سموگ سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر

admin by admin
23 نومبر, 2021
in عوامی مسائل
0
سموگ سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد میں حکومت پنجاب کی ہدایات پرموجودہ موسم میں ممکنہ سموگ کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کی طرف سے بھر پور انتظامی و انسدادی اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم سموگ کی صورت میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے سموگ سے بچاؤ کے لئے منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ محمد یوسف،منصور قاضی،سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور،انچارج کنٹرول روم محمد صادق کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس،ایجوکیشن،دیگر محکموں کے افسران اورسول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔واک ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،شرکاء نے سموگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر شہریوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق تحریروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں  سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ اپنے خاندانوں کے افراد کے علاوہ محلے داروں اور اردگرد کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات،کوڑا کرکٹ کو جلانے و دھواں دینے والی گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے بوالے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن اور خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے موسمی تغیرات کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے حکومت کے صحیح سمت اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور درختوں کی حفاظت سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی صورتحال میں صحت کے بچاؤ کے لئے ہر گھر میں احتیاطی اقدامات ضرور کئے جائیں۔سی ای اونے سموگ کی وجوہات،احتیاطی تدابیر اور مثاترین کے لئے علاج معالجے کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ سموگ کے دوران گھروں کی کھڑیاں اور دروازے بند رکھیں۔باہر نکلنے کے لئے ماسک استعمال کریں اور زیادہ پانی پئیں۔علاوہ ازیں ہاتھ،چہرہ ناک اور آنکھوں کو باربار دھوئیں۔گھروں میں صفائی کے لئے جھاڑو کے استعمال کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد سموگ اقدامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ زراعت،ماحولیات اور ٹرانسپورٹ سے کارکردگی پر بریفنگ لی۔انہوں نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات کی مکمل روک تھام کی جائے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران فیلڈ میں نکلیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 50 ہزار روپے جرمانہ کریں تاکہ آئندہ کسی کو آگ لگا کر ماحول کو آلودہ کرنے کی جرات نہ ہو۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کے ساتھ مالک پر مقدمہ درج کرائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سموگ کی صورتحال کو قابومیں رکھنے میں تمام تر انسدادی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں متعلقہ محکمے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

Tags: FaislaabadFSDTV41SMOG
Previous Post

فیصل آباد میں بھکاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری

Next Post

7 سالہ بچے کا قاتل جمیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا

admin

admin

Next Post
7 سالہ بچے کا قاتل جمیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا

7 سالہ بچے کا قاتل جمیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی