فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے خصوصی تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا۔وہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈی گراؤنڈ اور پیپلز کالونی گئیں اورمختلف معذوریوں میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔انہوں نے بچوں کے کلاس رومزمیں جاکر تعلیم کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ اور بچیوں سے گفتگو کی۔کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی بسوں کو چیک کیا اور ان کی حالت بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے بسوں کے اخراجات ودیگر مسائل کے حوالے سے اجلاس بھی طلب کرلیا۔انہوں نے خصوصی تعلیمی اداروں میں صفائی کا معیار بھی دیکھا اورواش رومز کو صاف ستھرا رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے معذوریوں میں مبتلا بچوں کو تعلیم کی فراہمی اور احساس محرومی سے بچانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ معذوری کو مجبوری نہ سمجھا جائے بلکہ ایسے بچوں کو معاشرہ کا مفید شہری بنانے کے لئے کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔