فیصل آباد(حمزہ اکرم)سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز 2022ء میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ادارہ تنظیم اللسان میں چار سپیشل ایتھلٹس نے مجموعی طور پر 12میڈلز جیتے ہیں۔میڈ لز حاصل کرنے والوں میں محمد لقمان، عبد ا لصبور، ازمیر جاوید اور معیز جاوید شامل ہیں۔ سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز قیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقدہوئیں جن میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، فیڈ ل ایریا اور گلگت بلستان سے 150سے زائد سپیشل ایتھلٹس نے حصہ لیا۔گیمز میں 100میٹر، 200میٹر،400میٹر ریلے ریس، نیزا اور گولا پھینکے کے علاوہ شارٹ اور لانگ جمپ کے مقابلے شامل تھے جن میں عبد ا لصبور نے تین گولڈ میڈل اور ایک براؤنز میڈ ل، محمد لقمان نے ایک گولڈ میڈل اور دوسلور میڈل، معیز جاوید نے دو سلور اور ایک براؤنز میڈل، ازمیر جاوید نے ایک سلور اور دو براؤنز میڈلز حاصل کئے۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں چیئرپرسن سپیشل اولمپکس پاکستان رونق لاکھانی مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباددی اور کہاکہ مختلف معذوریوں میں مبتلا خصوصی کھلاڑیوں میں عزم وہمت کی کمی نہیں اور قومی کھیلوں میں وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپشل اولمپکس گیمز کا انعقاد مستقبل بنیادوں پر جاری ہے تاکہ معاشرے اس طبقے میں کوئی احساس محرومی نہ رہے اور وہ کھیلوں کے مقابلوں میں شریک ہوکر اپنی زندگیوں میں نئی امنگ حاصل کر سکیں۔ صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد اور دیگر عہدیداروں نے سپیشل اتھلیٹس کو مبارک بادیتے ہوئے پاکستان بھر میں ان کی شاندار کامیابی کو تنظیم اللسان کے لئے بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔