فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیموں نے رجانہ روڈپرچھاپامارکرجعلی گڑبنانیوالی فیکٹری پکڑلی۔ گڑ میں چینی، گلوکوز،رنگ اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ موقع پرپکڑی گئی اور تقریباً 100کلوگڑ،100کلو گنے کارس، 500 کلوچینی، غیرمعیاری رنگ سمیت دوسرے کیمیکلزتحویل میں لے کرفیکٹری عارضی بند کر دی گئی اور متعلقہ تھانہ میں مقدمہ بھی درج کرادیا گیا۔