• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے مابین مقابلوں کا آغاز ہوگیا

admin by admin
2 فروری, 2022
in عوامی مسائل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے مابین ضلع کی سطح کے مقابلے شروع ہوگئے۔دو روزہ مقابلوں کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،فوکل پرسن محمد صادق،پرنسپلز،اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کا پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ڈسٹرکٹ سطح کے چوتھے پروگرام میں گائیگی، مصوری،ادب اور دستکاری میں طلباء وطالبات نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔3 فروری کو تھیٹر اور لوک رقص کے مقابلے ہونگے جبکہ ڈویژن کی سطح کے مقابلہ جات 8۔ اور 9 فروری کو نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں ہوں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مقابلوں میں شریک طالب علموں کے فن کا جائزہ لیااور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق فن و ثقافت کے فروغ کے لیے نوجوان نسل کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزمانے اور ضلعی و ڈویژن کی سطح پہ ہزاروں جبکہ بعد ازاں صوبائی مقابلوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 فن وثقافت کے فروغ کے لیے حکومت کا ایک بہترین اقدام ہے اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوان نسل کے لیے بہت ضروی ہیں۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہماری نوجوان نسل میں موجود قدرتی ٹیلنٹ کو اجاگر کر کے اس کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے لے جایا جا رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں میں اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے جو پنجاب کا بالخصوص اور پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا کے سامنے لے کر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہے کیونکہ پاکستان کا مستقبل انہی نوجوانوں سے جڑا ہے۔مقابلوں میں شریک نوجوانوں نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے الائیڈ ہسپتال میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا

Next Post

علماء کرام جمعہ کے خطبات اور عوامی اجتماعات میں صفائی کا پیغام عام کریں۔ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

admin

admin

Next Post
علماء کرام جمعہ کے خطبات اور عوامی اجتماعات میں صفائی کا پیغام عام کریں۔ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

علماء کرام جمعہ کے خطبات اور عوامی اجتماعات میں صفائی کا پیغام عام کریں۔ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی