• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

تحریک لبیک کیخلاف حکومتی کاروائی ایف اے ٹی ایف کو خوش کرنے کیلئے کی گئی۔ سراج الحق

admin by admin
17 اپریل, 2021
in سیاست
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے بارے میں حکومتی کاروائی ایف اے ٹی ایف کی انتظامیہ کو خوش کرنے کے لئے پری پلانڈ پروگرام ہے، الیکشن کمیشن نے جس پارٹی کورجسٹرڈ کیا ہو حکومت کے پاس اس کو کالعدم قرار دینے کا کوئی حق نہیں آئی ایم ایف کے نمائندے حفیظ شیخ نے ملک معیشت کا بڑا غرق کردیا،مافیا کے نام پر عوام کو ڈرایا جارہا ہے، مافیاز خود وزیر اعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں، وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں کہ جدھر دیکھتا ہوں مافیا ہی مافیا نظر آتا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پر آنکھیں بند کر کے عمل کیا جا رہا ہے۔ کرونا سے جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے رہنما و میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعیدکی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے جبکہ ہمارے ملک میں ہسپتالوں سے ویکسین چوری ہو رہی ہے۔ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی ایک بڑی تعداد کورونا کی وجہ سے شہید ہوئی مگر حکمران ان فرنٹ لائن کے مجاہدین کی بجائے اپنی اور اپنے اہل خانہ کو پہلے ویکسین لگوا رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے کی ڈکٹیشنز ملک کی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے،وزراء کی تبدیلی سے ثابت ہوگیا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے،چار بار وزیرخزانہ تبدیل کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان کہ پاس حکومت کر نے کی صلاحیت ہی نہیں، سارا ٹبر ہی نالائقوں پر مشتمل ہے،ایک نالائق کو اٹھا کر ادھر سے ادھر کر کے عوام کو تبدیلی کی نوید سنا دی جاتی ہے، حکومت اپنا اور قوم کا وقت ضائع کررہی ہے،ان کا اپنا کوئی وژن نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ایجنڈا پر عمل درآمد کرہی ہے، ان کے پاس ایک شخص بھی ایسا نہیں جو وزارت خزانہ کا اہل ہو،حکومت نے اڑھائی سال یو ٹرنز میں گزار دیئے ہیں۔عوام حکومتی ترجیحات میں شامل ہی نہیں دنیا بھر میں عوام کو خوف میں ڈالنے کی بجائے احتیاطی تدابیر بتائی جاتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں حکومتی سطح پر عوام کو خوفزدہ کیا جارہا ہے،دنیا بھر کی حکومتیں عوام کو اس وباء کے دنوں میں ریلیف فراہم کررہی ہیں جبکہ ہماری حکومت عوام کولاوارث چھوڑ رکھا ہے، خود حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ہسپتالوں میں بیڈ زاورونٹی لیٹرز نہیں تو حکومت بتائے اس نے گزشتہ ایک سال میں کیا کیا ہے،گزشتہ برس جو حالات تھے عوام کو اب بھی انہی حالات کا سامنا ہے۔

Tags: FaisalabadFATFTLP
Previous Post

رمضان المبارک کا مہینہ اتنا اہمیت کا حامل کیوں؟ مولانا زاہد محمود قاسمی

Next Post

کلین اینڈ گرین پاکستان، فیصل آباد کو سرسبز ترین بنانے کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز

admin

admin

Next Post

کلین اینڈ گرین پاکستان، فیصل آباد کو سرسبز ترین بنانے کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی