فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس شہریوں اور روڈ یوزرز کی مدد اور خدمت کے لئے ہر پل کوشاں ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے الگ سے ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس میں خواتین اور ٹرانسجینڈر امیدواران اپنا ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں،اندرون پولیس لائن فیصل آباد تحفظ سنٹر (نزد ایگری کلچر یونیورسٹی) سے متصل اس ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کا باقاعدہ آغازچیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کیا اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والی خواتین امیدواران کے ڈرائیونگ ٹیسٹ عمل کی نگرانی کی جبکہ متعین عملہ کو ڈرائیونگ ٹیسٹ بارے SOPsکے متعلق مفصل بریفنگ بھی دی۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہریوں کے محفوظ سفر اور خصوصاً ڈرائیونگ لائسنس بابت سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا ہر جوان ہر پل مستعد و تیار ہے،ہمارا عزم ہے کہ فیصل آباد کی شاہراہوں پر ہر ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو اور ہر روڈ یوزر بحفاظت اپنی منزل مقصود پر پہنچے۔خواتین امیدواران اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اس سنٹر میں تشریف لا کر ٹیسٹ پاس کر کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں اور مہذب و قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔