فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج میں ”ڈپلومہ کے بعد کاروبار” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مائیکرو سافٹ سپیکرز کلب کے نائب صدرعلی آصف نے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کاروبار کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے تعلیم کے بعد کاروبار کرنے کے لئے رہنما اصولوں کا تفصیلی ذکر کیا۔انہوں نے اسوہ حسنہ کے مطابق کاروبار کے معیار کا اعادہ بھی کیا۔اس موقع پر تمام طلباء نے اس پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔تقریب میں پرنسپل کالج انجینیر مظہر عباس نقوی،ڈسٹرکٹ پلیسمینٹ آفیسرمحمد اصغر،کالج پلیسمینٹ آفیسررضوان اکرم ودیگر نے خطاب کیا۔