• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

متحدہ عرب امارات فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔ سفیر یو اے ای

admin by admin
18 اگست, 2022
in عوامی مسائل
0
متحدہ عرب امارات فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔ سفیر یو اے ای
12
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) متحدہ عرب امارات فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گا۔ یہ بات پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبیدابراہیم سلیم الزابی نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی فیصل آباد چیمبر کا دورہ کر چکے ہیں مگر کرونا کی وجہ سے فالو اَپ میٹنگز نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصل آباد کے پوٹینشل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دوبئی کے سرمایہ کاروں کو فیصل آباد میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی یونٹ لگانے کی ترغیب دیں گے اور اِن کو فیصل آباد لے کر بھی آئیں گے تاکہ وہ بذات خود یہاں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے فیصل آباد کے سرمایہ کاروں کو بھی خصوصی طور پر دوبئی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ وہ اس سلسلہ میں خواہشمند سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کریں گے۔ صدر عاطف منیر شیخ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو بتایا کہ فیصل آباد میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے زیر اہتمام ہونے والی پاکستان اکنامک کانفرنس کا خاص طور پر ذکر کیا اور بتایا کہ اس میٹنگ میں ٹیکسٹائل کے علاوہ بہت سے دوسرے شعبوں کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کامیاب کانفرنس کے آئیڈیا اور نتائج کو بھی شیئر کریں گے تاکہ دوبئی کے سرمایہ کاروں کو یہاں صنعتیں قائم کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ صدر نے مزید کہا کہ اگر دوبئی میں پاکستانی سفارتخانہ نے تعاون کیاتو وہ اس سلسلہ کی آئندہ کانفرنس دوبئی میں بھی منعقد کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر یو اے ای کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن راشد عبدالرحمن العلی کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے راشد منیر، محمد اظہر چوہدری، عمر عبدالطیف اور سجاد انور بھی موجود تھے۔

Previous Post

رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے مالکان کو "ای سسٹم سروسز” سہولت حاصل ہوگی۔ ایف ڈی اے

Next Post

نبیﷺ نے درخت لگانے کا حکم دیا ہے. سی ای او فیسکو

admin

admin

Next Post
نبیﷺ نے درخت لگانے کا حکم دیا ہے. سی ای او فیسکو

نبیﷺ نے درخت لگانے کا حکم دیا ہے. سی ای او فیسکو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی