فیصل آباد(محمد حمزہ)انڈر 16 سینٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپیئن شپ کی ونرڈویژنل پبلک سکول وکالج کی ٹیم کے اعزاز میں ڈی پی ایس مین کیمپس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز،ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے وننگ ٹرافی ڈی پی ایس ٹیم کے کپتان کے حوالے کی۔انہوں نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق نیازی،پرنسپل ڈی پی ایس شاہد محمود اور دیگر افسران واساتذہ بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے چیمپیئن شپ جیتنے پر ڈویژنل پبلک سکول کی ٹیم اور سکول انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ چیمپیئن شپ جیتنا فیصل آباد کے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی صوبائی سطح کے مقابلوں میں کھلاڑی عمدہ کھیل پیش کریں گے۔