فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)واسا فیصل آباد اور جائیکا کے اشتراک سے شہر کے 10 علاقوں میں چوبیس گھنٹے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے پائلٹ پراجیٹ کا آغاز کردیا گیا،اس حوالے سے ایک خصوصی میٹنگ مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انورکی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں جائیکا کے وفد نے ایڈوائزر برائے واٹرمینجمنٹ مسٹرڈائراکو (Mr. Dairaku) کی قیادت میںn شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصل آباد میں واٹرسپلائی کی استعداد کار بڑھانے کے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے 10 علاقوں میں چوبیس گھنٹے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے جس کے لئے واسا اور جائیکا کے تعاون سے شہر میں دس پائلٹ علاقے بنائے جائیں گے جہاں پر پانی فراہمی کی نئی پائپ لائنز بچھائی جائیں گی۔اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر جبار انور نے بتایا کہ جائیکا فیصل آباد شہر کے دس پائلٹ علاقوں واٹر میٹر بھی لگائے گا جبکہm علاقوں کا تعین اور اخراجات کا تخمینہ بھی جلد ترتیب دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ جائیکا واسا کی افرادی قوت کو تکنیکی بنیادوں پر بہتر بنانے، پانی کا ضیاع روکنے اور آمدن کو بہتر بنانے، ایڈمنسٹریشن، واٹر ڈسٹری بیوشن سمیت دیگر شعبوں میں بھی واسا افسران کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے بھرپور معاونت ادا کریگی۔اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عدنان نثار، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن، ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن ثاقب رضا،ڈائریکٹر واٹر ریسورسز روحان جاوید،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد رفیع،ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی فرحان علی و دیگر واسا افسران بھی موجود تھے۔