فیصل آباد(نمائند ایف ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کررہاہے،سچ اورحق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت ہی کسی معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے۔آزاد اور ذمہ دار میڈیا بہترین ترجمان،نقیب اورنقاد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔عوامی مفاد کیلئے سچائی کو سامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر ہونے والی عوامی شکایات پر فوری اقدامات کئے جاتے ہیں۔صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرناترجیح ہے۔