• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home جرائم

نااہل اور ڈیوٹی چور پٹررولنگ پولیس اہلکار معافی کے حقدار نہیں ہیں۔ ایس ایس پی مرزا انجم کمال

admin by admin
27 مارچ, 2021
in جرائم, عوامی مسائل
0
2
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی زیرِ صدارت ریجنل آفس پٹرولنگ پولیس فیصل آباد میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ڈی ایس ایس پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین اور انچارج پوسٹ ہائے فیصل آباد نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی کار کردگی کا جائزہ لینا ہے۔ میٹنگ میں ایس پی مرزا انجم کمال نے کہا کہ میں پوسٹ ہائے کی سرپرائز چیکنگ کو جاری رکھوں گا اور غفلت و لاپرواہی کے مرتکب ملازمان کے لئے میرے پاس کوئی گنجائش نہیں۔ پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کو ایک مثال بنانا چاہتا ہوں۔ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور اپنے بچوں کو رزقِ حلال کھلائیں،نااہل اور ڈیوٹی چور معافی کے حقدار نہیں۔ اچھی کارکردگی اور جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و ملازمان کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے۔ اس دوران ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے احادیث ِ مبارکہ اور قرآن پاک کی آیاتِ کریمہ کے حوالے دیتے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لئے رات بھر جاگنے والی آنکھوں کو جہنم کی آگ چھو نہ پائے گی۔ اس لئے اپنی زندگی میں اسلامی اصولوں کو شامل کر لیں کسی بھی آفیسر سے دوران ِ ڈیوٹی کسی شہری کی دل آزاری نہ ہو شہریوں سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں پہلے سلام اور پھر کلام کریں تاکہ عوام النا س کو تحفظ کا احساس ہو۔ انہوں نے کہا کہ جہاں میرا مشن ملازمان کی فلاح و بہبود اور مسائل حل کرنے لئے جاری ہے وہیں شہریوں کے تحفظ کے لئے ہائی ویز پر پٹرولنگ کو بھی فعال بنانا ہے۔ انہوں نے انچارجز پوسٹ کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے تمام تر ڈیوٹی کا دارومدار گاڑی پر ہے اگر ان کی حالت کا خیال نہ رکھا گیا تو شہریوں کوتحفظ فراہم کرنا ممکن نہیں اس کے لئے ڈرائیور زباقاعدگی کے ساتھ گاڑیوں کا جائزہ لیں اور رپئیر نگ ورک کروائیں گے۔ بیٹ ایریا میں کسی بھی قسم کی واردات برداشت نہیں کریں گے ضلع پولیس کے تعاون کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں۔ اشتہاری مجرمان اور ڈکیت گینگز کے متعلق ضلع پولیس کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی بنائیں تاکہ ہائی ویز کو کرائم فری بنایا جائے۔ پوسٹ ہائے پر تعینات تمام سٹاف گرین ہائی ویز مہم کے تحت بیٹ ایریاز میں کمیونٹی پالسنگ اور PHAکے تعاون کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں گے۔بیٹ ایریاز میں پودے لگانے کے لیے ایسے مقامات کا تعین کیا جائے جہاں پودوں کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور تجاوزات ختم کرکے فوری رپورٹ مرتب کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کو قائم رکھا جائے۔ پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124سے موصول ہونے والی کالز پر فوری رسپانس دیں گے.

Tags: FaisalabadpoliceRoad
Previous Post

ماسک کیوں نہیں پہنتے؟دیکھیں فیصل آبادیوں کے جواب۔۔۔۔

Next Post

منی بجٹ کا آنا صرف ظالمانہ اقدام ہی نہیں بلکہ معاشی حالات کی ستائی غریب عوام کو زندہ در گور کرنے کے مترادف ہے۔ قمر زمان کائرہ

admin

admin

Next Post

منی بجٹ کا آنا صرف ظالمانہ اقدام ہی نہیں بلکہ معاشی حالات کی ستائی غریب عوام کو زندہ در گور کرنے کے مترادف ہے۔ قمر زمان کائرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی