فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے شہر کے معروف شاپنگ مالز وپلازوں کو چیک کیا اور فیس ماسک کے بغیر خریداری کے لئے موجود متعدد افراد کو سزا کے طور پر دیوار کے ساتھ کھڑا کرادیا۔انہوں نے شاہرات پر فیس ماسک پہننے بغیر سفر کرنے والے افراد کو کورونا وائرس کے خدشات سے بچنے کے لئے ماسک کے استعمال کی تاکید کی جبکہ آئندہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔انہوں نے دکانداروں کو حکومتی پابندی پر عملدرآمد کی سخت تاکید کی۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے ممکنہ شدیدخدشات کے باعث عائد کردہ پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر ضرورت کے تحت گھروں سے بالکل باہر نہ نکلا جائے تاکہ صحت کا تحفظ یقینی ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی وانسدادی اقدامات پر عمل پیرا ہیں تاہم سماجی تعاون انتہائی ضروری ہے تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔