فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے نڑوالا روڈ،جھنگ روڈ، سرگودھا روڈ،چناب کلب چوک ودیگر مقامات پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کیا اوربغیر فیس ماسک کے سفر کرنے والے اور شاہرات پر موجود افراد کو سزا کے طور پر کچھ دیر دیوار کی طرف منہ کراکر کھڑا کرادیا۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ کورونا کی موجودہ تیسری لہر کی شدت روزبروز بڑھ رہی ہے جس سے بچاؤ کا حل احتیاط ہے لہذا گھروں سے باہر جاتے وقت فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔