فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے مسافر ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ کیااور گاڑیوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 2 گاڑیوں کو بند،متعددکے چالان اور بھاری جرمانے کئے۔انہوں نے سٹی ٹرمینل سمیت مختلف سٹینڈز کا دورہ کیا اور بسوں کے اندر جاکر کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے خلاف ورزی پر ایکشن بھی لیا۔دریں اثناء سیکرٹری آرٹی اے نے مختلف شاہرات پر بسوں /ویگنوں کو رکواکرکورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کا جائزہ اور خلاف ورزی پرکارروائی کی۔انہوں نے مسافرگاڑیوں میں سماجی فاصلہ کے تحت سیٹنگ انتظامات بھی چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ مختلف اوقات میں چیکنگ کا عمل جاری ہے اور وضع کردہ ہدایات پر عمل نہ ہونے پر متعلقہ گاڑی کو بند کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بس/ویگن چیکنگ کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ سومورار سے مسافر گاڑیوں بندہونگی جبکہ اتوار تک کورونا ایس اوپیز کے تحت ہی صرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔