فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی کی قیادت میں ایک شاندار سائنس میلہ منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے بنائے ہوئے سائنس ماڈلز کی نمائش کی گئی۔چیئرمین ایف ڈی اے/ایم پی اے لطیف نذر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔پرنسپل جی سی سمن آباد و سابق ڈائریکٹر کالجزڈاکٹر محمد عالم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزپروفیسر امداد اللہ چوہدری،پرنسپل سائنس کالج ڈاکٹر شوکت علی،چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن خالد حیات کموکا،پرنسپل خواتین کالج ایوب ریسرچ ڈاکٹر سائرہ خانم،پرنسپل ملت کالج ڈاکٹر منیر جہاں،پرنسپل پیپلز کالونی خواتین کالج ڈاکٹر روبینہ ناز اور پرنسپل کامرس کالج ڈاکٹر محمد اقبال نے نمائش کا افتتاح کیاجبکہ دیگرمختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے پرنسپلز،اساتذہ کرام اور سول سوسائٹی سے خواتین نے نمائش دیکھی اور طلباء و طالبات کے بنائے ہوئے سائنس ماڈلز کی تعریف کی۔اس موقع پر ڈاکٹر شاکر سائنس کالج،پروفیسر معین قریشی جی سی یو،پروفیسر حامد خلیل، ڈاکٹر سعید اکرام گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد نے ججز کے فرائض سرانجام دیئے۔پرنسپل کالج نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سائنس میلہ کے انچارج صاحبان ڈاکٹر راشدہ ظفر ایچ او ڈی باٹنی،میڈم طوبہ سیف انچارج سائیکالوجی،پروفیسر رانا عتیق الرحمن انچارج بی ایس پروگرام، پروفیسر غلام احمد صدر شعبہ فزکس،پروفیسر محمد اقبال چوہان صدر شعبہ کیمسٹری اور پروفیسر محمود الحسن صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے سائنس میلہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔نتائج کے مطابق شعبہ کیمسٹری نے پہلی،شعبہ کمپوٹر سائنس اور شعبہ بائیولوجی نے مشترکہ طور پر دوسری اور شعبہ سائیکالوجی نے تیسری اور شعبہ فزکس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی نے طلباء و طالبات اور انکے اساتذہ کرام کے علاوہ نمائش کے انعقاد اور کامیابی میں دیگر اساتذہ کرام کی بھی تعریف کی اورتمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے استقبالیہ کمیٹی کے ممبران پروفیسر خالد حسن،پروفیسر ناصر جپہ،پروفیسر ولایت علی صابر، پروفیسر ڈاکٹر امجد پرویزاور ڈسپلن کمیٹی کے ممبران پروفیسر تنویر حمید،پروفیسر عابد سلیم، پروفیسر شاہد منیر،پروفیسر اقبال چشتی اور پروفیسر شناور چوہدری کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔