فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم کی ہدایت پر غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ایف ڈی اے کی حدود کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور ان کے دفاتر کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران النور ویلی،100ج۔ب کی اضافی آبادی،بھولے وال ٹاؤن،یونیورسل ٹاؤن، تاندلیانوالہ میں صادق ٹاؤن،لائل پور سٹی، گلبرگ سٹی کو ایف ڈی اے سے غیر منظور شدہ پایا تو انفورسمنٹ ٹیم نے ان ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے ان کے دفاترکو سیل کردیا تا کہ عوام الناس کو پلاٹس کی خرید و فروخت کے حوالے سے کسی قسم کا دھوکہ دہی یا فراڈ سے بچایا جاسکے۔ایف ڈی اے انتظامیہ نے ڈویلپرز کو خبردار کیاکہ وہ ایف ڈی اے کے قانون و ضوابط کے تحت اپنی ہاؤسنگ سکیموں کو منظور کروائیں بصورت دیگر ان کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقد مات کا سامنابھی کرنا پڑ سکتاہے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ پلاٹ کی خرید سے قبل کسی بھی ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت ضرور چیک کر لیں اس سلسلے میں ایف ڈی اے آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔