فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ضلع میں مختلف محکموں واداروں کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات تیز رفتاری سے نمٹائی جارہی ہیں۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ایم توصیف حسن نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔مختلف ضلعی محکموں کے افسران اور فوکل پرسنز بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل پر درخواست گزاروں کی طرف سے ردعمل بھی لیا جاتا ہے اور اداروں کی کارکردگی کا تسلی بخش تناسب 49فیصد سے زائد ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ان کے محکمے سے متعلقہ عوامی شکایات کے بلاتاخیر ازالہ کے ساتھ فون کرکے متعلقہ شکایت کنندہ کا فیڈبیک بھی لیا جائے اور وہ محکمانہ کارروائی سے مطمئن ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ موصولہ شکایات کے حل کے سلسلے میں کارکردگی کی جانچ کے لئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے لہذا تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک اور روگردانی سے گریز کریں۔