فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے پر چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔انہوں نے ماحولیات اور اینٹی ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ کباڑ خانوں اور ٹائر شاپس پر انسداد ڈینگی اقدامات چیک کئے اور غلام محمد آباد میں کباڑ کی دکانوں اور ٹائر شاپس پر گندگی،ٹائروں وکاٹھ کباڑ میں پانی جمع ہونے اور ڈینگی لاروا کی افزائش پر دو کباڑخانوں اور دو ٹائر شاپس کے مالکان کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کرادیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مون سون موسم میں بارشوں کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کے خطرات موجود ہیں اور انسداد ڈینگی اقدامات میں غفلت برتنے والے جیل میں ہونگے۔