فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے مختلف مالز وکریانہ سٹورزکو اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ پر 68 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے ستیانہ روڑ اور دیگر روڈزپر مارٹس وکریانہ سٹورز پر دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں ومعیار کو چیک کیا اور زائد قیمت وصول کرنے کی پاداش میں زم زم کریانہ سٹور کو 8 ہزار روپے،مہر جی کریانہ سٹور کو 7 ہزار روپے،سٹی ایمپورین کیش اینڈ کیری کو 18ہزار روپے،بی سٹور کو 10 ہزار روپے،بمبینوسٹور کو 12 ہزار روپے،ٹیمپو سٹور کو 3 ہزار روپے اور عوامی کریانہ کو 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنیوالوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایکشن لیاجارہا ہے لہذا اوورچارجنگ سے باز رہا جائے بصورت دیگر جرمانوں کے ساتھ قانونی کارروائی بھی ہوگی۔