• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, جون 27, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اورمذہبی رہنما رواداری،پیارومحبت اور باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں

admin by admin
28 ستمبر, 2021
in سیاست
0
dc

dc

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (محمد حمزہ) ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے ڈی سی آفس میں پاکستان علماء کونسل واتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات کی۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل وممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب علامہ طاہر الحسن نے وفد کی قیادت کی۔اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر الحسن نے کہاکہ پاکستان علماء کونسل ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور پائیدار امن کیلئے مصروف عمل ہے اورپیار،محبت،بھائی چارہ اور امن کا درس دیتا ہے اور تمام مکاتب فکر نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کیا جس کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔وفد میں مولانا رفیق جامی،مولانا عبیداللہ گورمانی، مولانا حبیب الرحمن عابد،میاں ارشاد مجاہد، مولانا امین الحق،مولانا اظہار الحق، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن،مولانا غلام اللہ خان،مولانا طاہر رضوی، سید حسنین شیرازی، وقار الحسن جعفری،مولانا عمر وقاص بیگ ودیگر علماء کرام موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے مثبت رویوں اورمخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چہلم محرم الحرام کے موقع پر بھی اتحاد ویگانگت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا وقت کا شدید ترین تقاضا ہے لہذا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اورمذہبی رہنما رواداری،پیارومحبت اور باہمی تعاون کی فضاء کو مزید تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کسی شرپسند یا تخریب کارکومذہبی کشیدگی پھیلانے کاموقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کا ممتاز اور اہم ترین طبقہ ہیں جن کی رہنمائی سے لوگوں کی اصلاح ہوتی ہے لہذا وہ بھائی چارے،صبروتحمل اوربرداشت کی ترغیب دینے کا درس جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ چہلم محرم الحرام کے موقع پرضلع بھر میں سیکورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں تاہم انہیں کامیاب بنانے میں تمام مکاتب فکر کے علماء کابھرپور تعاون ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ترجیح ہے اس ضمن میں علماء کرام کے تعاون اور تجاویزکا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانے اور احتیاطی تدابیر کا پیغام عام کرنے کی بھی اپیل کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Previous Post

تبدیلی سرکارنے ملک وقوم کاتماشابنادیاہے. میاں ضیاء الرحمان

Next Post

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

admin

admin

Next Post
dc-fsd

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی