فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)محکمہ ماحولیات نے ازخود سیل توڑنے پر فیکٹری مالک اور بوائلر اپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔انسپکٹر ماحولیات محمد صدیق نے عوامی شکایت پر کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر عوامی پیپر بورڈ مل کے بوائلر کو دوبارہ چیک کیا تو وہاں سیل توڑ کر غیر معیاری ایندھن جلایا جارہا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے مالک محمد عدنان بھٹی اور بوائلر آپریٹر محمد خالدکے خلاف مقدمہ درج اور بوائلر کو پھر سے سیل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ بوائلرسے سیاہ دھواں خارج ہونے،غیر معیاری ایندھن جلانے،فضائی آلودگی(سموگ)کا باعث بننے کے علاوہ اردگرد کے رہائشیوں کے لئے مختلف بیماریوں کی وجہ بننے پرکھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر ایکشن لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور فیکٹریز وبھٹوں سے زہریلے دھواں کے اخراج،فصلوں کی باقیات اور غیر معیاری ایندھن جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.