فیصل آباد ( حمزہ اکرم) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہید قائد عوام بھٹو کی کرشماتی شخصیت نے پاکستان کی سیاست کو 1967کے بعد ڈرائنگ روم سے نکال کر عوامی بنا دیا ،شہید بھٹو نے وطن عزیز میں پیپلز پارٹی اور عوام میں روما نس کی بے مثال تاریخ رقم کی ،بد نام زمانہ فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاءکاش سامراجی طاغوتی طاقتوں کا آلہ کار نہ بنتا ،آج ملک کے حالات سنگین معاشی و سیاسی اور معاشرتی بد امنی کا شکار نہ ہوتے جبکہ 1988کے بعد آئی جے آئی کے دور میں جنرل حمید گل کے ذریعے رقم دے کر عوامی سیاست کو بدنام کرنے کے لیے ضمیروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ نواز شریف کی پارٹی ن لیگ ناشروع کرتی اور نہ ہی ملک میں ییلو ازم کی سیاست پروان چڑھتی ملکی اداروں کو کرپشن زدہ اور کرپٹ مافیا اور ظالم اشرافیہ کو باقاعدہ پلاننگ کے تحت پیپلز پارٹی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے گھناو¿نا کھیل کھیلا گیا۔جس کے زہریلے اثرات آج تک پوری قوم بھیانک بحرانوں کی صورت میں بھگت رہی ہے،پی پی پی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان ،سینئر رہنما رانا خالد محمودنے کہا کہ ،عمرانی حکومتی نالائقی،اور نا اہلی ملکی معیشت کے لیے وبال جان بن چکی ہے،ہماری جماعت پیپلز پارٹی کی اعلی و صوبائی قیادت اور نظریاتی جیالوں نے پچھلے 54سالوںمیںجمہوریت اور مضبوط پاکستان کی خاطر بدترین آمروں اور ان کی باقیات کی ہتھکنڈوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، اقلیتی ونگ پی پی پی کے سٹی صدر نعیم یعقوب گل نے کہا کہ پاکستان میں مسیح برادری سمیت تمام اقلیتی لوگوں کو جو عزت اور بہتر مقام پیپلز پارٹی نے دیا ہے ملک کی کسی مذہبی و سیاسی جماعت نے اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دلائے، ،ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کووارڈینیٹر محمد طاہر شیخ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری فہیم سرفراز بھٹونے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ﷺ قانون کو آئین پاکستان کا حصہ بنا کر مرزائیوں کو قیامت تک کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافر ڈکلیئر کروا دیا۔ شہید قائد عوام بھٹو عہد ملک کو پہلی بار متفقہ آئین دینے ایٹمی پروگرام،اسلامی سربراہی کانفرنس،سٹیل مل اور ٹیکسلا ہیوی انڈسٹری سے عبارت ہے۔ دھمکیوں، تشدد، قید و بند اور ان کے نتیجے میں شہادتوں کا بڑے حوصلے سے سامنا کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی تنظیم کے زیر اہتمام ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری کی رہائش گاہ ضلعی آفس سمندری روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 54واں یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میںشرکاءسے خطابات کرتے ہوئے کیاجبکہ یوم تاسیس کیک کاٹا گیا ،صوبہ سندھ پی پی پی کے رہنما چوہدری عاشق علی آرائیں ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رائے عابد علی کھرل ،فرحان چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر تجدید عہد کیا کہ ملک و قوم میں حقیقی عوامی راج کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیںگے،ڈجکوٹ کے سٹی صدر چوہدری نوید گجر،پی وائی او کے سیکرٹری میاں لقمان،چوہدری بلال جٹ و دیگر شریک ہیں۔،قربانیاں جدو جہد اور قید و بند سے اقتدار کے ایوانوں تک پیپلزپارٹی کی جمہوری جہد مسلسل آج تک جاری ہے،عوامی راج کے قیام کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے ورنہ نیازی جیسا نا اہل حکمران مسلط ہوتے رہیں گے۔