• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ صدر چیمبر آف کامرس

عثمان صادق by عثمان صادق
7 دسمبر, 2021
in سیاست, عوامی مسائل
0
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ صدر چیمبر آف کامرس
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں یکطرفہ اور غیر معمولی اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت سے نئی قیمتوں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل کی طرح رئیل اسٹیٹ کو بھی صنعت کا درجہ دینے کیلئے کوشاں ہے جبکہ اس شعبہ کو ضروری سہولتیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا تھا۔ اس سے جہاں غریب لوگوں کا اپنا گھر بنانے کے خواب منتشر ہو گئے وہاں رئیل اسٹیٹ کا یہ شعبہ بھی انتہائی کرب میں مبتلا رہا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئے نرخوں کو مسترد کر کے ایف بی آر کو از سر نو اِن کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیری اربن ڈویلپمنٹ پلان کے ہوتے ہوئے نئے ماسٹر پلان کی قطعاً ضرورت نہ تھی مگر ایف ڈی اے نے اس پلان کو مزید بہتر بنانے کی بجائے عثمانی اینڈ کمپنی کو 2035ء تک کیلئے نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کا ٹھیکہ دے دیا جس نے کراچی میں بیٹھ کے اور گوگل میپ کے ذریعے انتہائی غیر حقیقی پلان تیار کر لیا۔ تاہم فیصل آباد چیمبر کی بروقت مداخلت کی وجہ سے یہ ماسٹرپلان تاحال زیر التواء ہے مگراس کمپنی کو 70سے 80فیصد تک کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2022-23میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار یہاں صنعتیں قائم کر رہے ہیں جبکہ مجوزہ ماسٹر پلان نئے صنعتی، تجارتی اور کاروباری تقاضوں سے بھی متصادم ہے جس کی از سر نو تشکیل کیلئے چیمبر اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔ فیصل آباد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ظفر اقبال سندھو نے کہا کہ ایف بی آر نے بلا سوچے سمجھے جائیدادوں کی قیمت میں کئی گنا تک اضافہ کر دیا ہے جس سے عام اور چھوٹا آدمی بری طرح متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ طوفان میں اس اضافہ نے لوگوں کیلئے مزید پریشانیاں پیدا کر دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی سی ریٹ کے تعین کے سلسلہ میں بھی رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ شعبہ کو تحفظات تھے مگر انہوں نے اس کو قبول کر لیا تھا جبکہ ایف بی آر کے نئے ریٹوں کے ذریعے بیورو کریسی اور ایف بی آر نے دراصل حکومت کو ناکام کرنے اور عمران خان کیلئے مزید مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف فیصل آباد چیمبر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس نے اس پورے شعبہ کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس موقع پر رئیل اسٹیٹ بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جاوید اقبال بھٹی بھی موجود تھے۔

Previous Post

صارفین کی سہولت کیلئے فیسکو دفتر میں جدید ٹوکن مشین نصب کردی گئی

Next Post

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہری سفر نہیں کرسکیں گے

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہری سفر نہیں کرسکیں گے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہری سفر نہیں کرسکیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی