سری لنکا انڈر 19 ویمنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹرائی سیریز جیت لی
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی گئی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکا ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی اور 4 رنز سے شکست کھا گئی۔ سری لنکا کی سنجنا کاویندی کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔سری لنکا انڈر 19 ویمنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹرائی سیریز جیت لی


