• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

خواتین تعلیم وترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں. صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
17 دسمبر, 2021
in تعلیم و کھیل
0
خواتین تعلیم وترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں. صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (حمزہ اکرم) گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن کی سنڈیکیٹ کا پندرہویں اجلاس صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی صدارت میں یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان،پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شاوائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور،ڈاکٹر طیبہ شاہین چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد،ایم پی اے فردوس رائے،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سارہ حیات،قرۃالعین ودیگر نے شرکت کی۔رجسٹرارآصف علی ملک نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے یو نیورسٹی کی سالانہ رپورٹ(21_2020) پیش کی اور تحقیق،معیاری تعلیم،بین الاقوامی در جہ بندی،سماجی خدمات،ای رو زگار سنٹر کی کارکردگی،بین الاقوامی اشتراک و تعاون اور معاشی ترقی کے حوالے سے یونیورسٹی کی کارکردگی اورغیر معمولی کا میابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے تعلیم، تحقیق،سماجی رسائی اور بین الاقوامی درجہ بندی کے حوالے سے گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے جامعہ ہٰذا کی پائیدار ترقی،بنیادی ڈھانچے کی تشکیل،فیکلٹی اور انتظامیہ کی موزوں سلیکشن و موثر کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے ICT سے متعلقہ ہنرمندی پر مبنی اور جدید نصاب کے ذریعے طا لبات کی صلاحیتوں کو اجا گر کرنے والی تعلیم پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین تعلیم وترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کا م کر رہی ہیں اورگورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کی پہلی خواتین یونیورسٹی ہے جو طا لبات کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں ہر شعبہ ہائے حیات میں مثبت کردار ادا کر نے کے قابل بنا رہی ہے۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں بعض ایجنڈوں کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد منظوری بھی دی گئی۔ سنڈیکیٹ نے سخت ترین معاشی حالات اور مختلف شعبوں میں گراں قدر تر قیاتی کا موں پر ہو نے والے اخراجات کے باوجود یونیورسٹی کے مالیاتی استحکام پر یو نیورسٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کیااور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Previous Post

ڈاکٹر حبیب بٹراور ڈاکٹر حنا عائشہ نے چلڈرن ہسپتال میں صحت میلے کا انعقاد کیا

Next Post

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں آل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں آل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں آل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی