• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حارجیت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
5 فروری, 2022
in عوامی مسائل
0
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حارجیت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد ڈویژنل کمشنرزاہد حسین نے کہا ہے کہ آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے یہ بات یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل چوک سے یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔آر پی او ڈاکٹر عمران محمود،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،سی پی او غلام مبشر میکن،ایم پی اے لطیف نذر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدرصاحبزادہ محمد یوسف،غلام مصطفی جٹ،سی ای اوزہیلتھ و ایجوکیشن ڈاکٹر بلال احمد،علی احمد سیان،سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس،رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں نبیل ارشد،ماہر تعلیم اختر بٹ،محمد صادق،علماء کرام،تاجر،اساتذہ، طالب علم اور سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر خلیق قریشی روڈ سے ہوتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی ناگزیر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ڈویژنل کمشنر نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ 5 فروری عالمی برادری کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری سے یہ سوال پوچھنے کیلئے حق بجانب ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جا رہاہے۔مودی سرکار نے غیر آئینی اورغیر قانونی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنارکھا ہے اورلمبے عرصہ سے عائد لاک ڈاؤن ظلم وستم کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی جبر وتشدداورکشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ودیگر معاون محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔آر پی او،ڈپٹی کمشنراور سی پی اونے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں اور کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی ہے اور اس دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔ایم پی اے نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی تھی،ہے اوررہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارت کے روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہر ملکی اور بین الاقوامی فورم پر کشمیر کاز کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔دیگر مقررین نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی افواج کے بدترین مظالم بند کرانے کیلئے اپناموثر کردار ادا کرنا چاہیے۔قبل ازیں ضلع کونسل کے جناح ہال میں یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد ہوا جس میں طالب علموں نے ٹیبلوز کے ذریعے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی منظر کشی کی جبکہ تقاریر میں بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کیا گیا۔شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے منفی ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا ہم سب پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں میں آزادی کی تڑپ مزید بڑھی ہے اور کشمیر کی آزادی کا سوچ جلد طلوع ہو گا۔اس موقع پر کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔سیمینارکے اختتام پر ضلع کونسل کے احاطہ میں پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے پرچم لہرائے گئے اورانسانی ہاتھوں کی رنجیر بنائی گئی۔

Previous Post

محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل فوری ختم کیا جائے. چوہدری سرفراز ہندل

Next Post

نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہمتام یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہمتام یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس

نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہمتام یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی