فیصل آباد(حمزہ اکرم)پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات نمٹانے میں تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں مختلف محکموں واداروں کی طرف سے پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ پورٹل پر شکایت کا اندراج کرانے والوں کی شکایات تیز رفتاری سے حل ہونے کے ساتھ درخواست گزار مطمئن ہونے چاہیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک 49450 شکایات نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 881 درخواستوں پر محکمانہ اقدامات جاری جن میں 557 نئی شکایات بھی شامل ہیں اورعوام کی طرف سے تسلی بخش لیول 43.4 فیصد ہے۔