فیصل آباد(حمزہ اکرم)مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران موسم برسات کی بارش کے ساتھ ہی پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے مختلف مقامات پر پہنچ گئے اور وہاں بارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عدنان نثار ودیگر آپریشنز افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا کہ بارش تھمنے کے ساتھ ہی واسا کا عملہ نکاسی آب کیلئے متحرک کردیا گیا جنہوں نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے شہر کی تمام مین شاہراؤں کو پانی کی نکاسی کے بعد کلیئر کردیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مین شاہراؤں سے بارش کے پانی کی نکاسی آب کے بعد شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھی عملہ متحرک ہے اور موصول ہونے والی شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔یہ بھی واضح کیا کہ صبح آٹھ بجے سے 11 بجے تک 7.40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس بارش کے پانی کے نکاسی کے لئے واسا افسران اور فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہا ہے۔