فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈویژنل کمشنرزاہد حسین نے چک 8 میں فراز میڈی کیئر کا افتتاح کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر ارشد چیمہ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں آفتاب احمد،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،رانا فیاض حسین،ڈاکٹر فارس حسین منج،رانا ریاض نمبردار،رانا اعجاز حسن منج، رانا شہزاد حسن،رانا فراز حسین منج،رانا الطاف،رانا حیدر اور ایڈووکیٹ غلام حسین ودیگر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ نجی ہسپتال مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات ارزاں نرخوں پر فراہم کررہے ہیں جو کہ مستحسن اقدام ہے۔انہوں نے میڈی کیئر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔