فیصل آباد(یکم اگست2022ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات پر فیصل آباد آپریشنز ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ہمراہ تاندلیانوالہ ماموں کانجن روڈ پر رات گئے 04 گھنٹے کی ریکی کر کے جعلی دودھ بنانے والا ا ڈا ڈھونڈ لیا۔موقع پر ملاوٹی اجزاء پکڑے گئے جس میں خوردنی تیل،خشک دودھ،لیکو اور کاسٹک سوڈا شامل تھا۔علاوہ ازیں 300 لیٹر جعلی دودھ اور تمام ملاوٹی اجزاء،32 لیٹر تیل،08 کلو خشک دودھ اور لیکو موقع پر تلف کردیئے۔ٹیم نے دودھ بنانے والی مشینری قبضے میں لیتے ہوئے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔