فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد کی سربراہی میں جڑانوالہ ٹیم نے ستیانہ روڈ پر جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل نکالنے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر برآمد ہونے والا 1710 لیٹر مضر صحت آئل قبضہ میں لے کر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے سیکشن22،27 کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔چیکنگ کے دوران بائیو ڈیزل بنانیوالی کمپنیوں کے ساتھ کوئی معاہدہ موقع پر موجود نہیں تھا۔