فیصل آباد(حمزہ اکرم)محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کرکے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے پر تین دکانیں سیل اور دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔سول ڈیفنس آفیسر محمود گل کی زیر نگرانی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں دکانوں کو چیک کیا اور پیپلز کالونی کے علاقوں وارث پورہ میں خان آٹوزکے محمد یسین،عبداللہ سٹاپ میں محمد رضا اور شفاقت علی کی دکانوں کو سیل کراکر ان کے خلاف تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج اور 45 کلو گرام سلنڈرز،کنڈا جات وریفلنگ مشینیں قبضہ میں لے لئے۔سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کاغیر قانونی کاروبارکرنے والوں کے خلاف اپریشن جاری رہے گا۔