فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامدشیخ روزانہ صبح ضلعی افسران سے میٹنگ کرکے محکمانہ پراگریس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان نے اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا گزشتہ روز کے مقابلے میں تقابلی جائزہ پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ یوم کے مقابلہ میں سبز مرچ کی قیمت میں 25 روپے کمی ہوئی جبکہ چائینہ ادرک کی قیمت بھی 20 روپے کم ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ کیلا کی فی درجن قیمت میں 4 روپے کمی آئی۔انہوں نے آلو،کیلا،چکن،سبز مرچ،ٹماٹر،سیب،ادرک،پیازاور لہسن کی موجودہ بازارکی قیمت اور ڈویژن کے دیگر اضلاع جھنگ،چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے موازانہ بھی پیش کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کھادوں کی دستیابی…