فیصل آباد(حمزہ اکرم)سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل انتظامیہ نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوران سفر کسی سے اشیاء لے کر نہ کھائیں اور اپنے سامان کی خود حفاظت کریں کیونکہ کچھ لوٹ مارگروہ دوران سفر مسافروں کو نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ مار کررہے ہیں،پولیس بھی ایسے پیشہ ور ملزموں کو گرفت میں لینے کے لئے سرگرم ہے۔لوٹ مارکرنے والے گروہ کی تصاویر پر مشتمل فلیکس سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل میں آویزاں ہے،شہری ایسے افراد کی معلومات ملنے پر پولیس کو اطلاع کریں۔انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے بھی سٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مسافروں کو آگاہی دی۔