فیصل آباد(حمزہ اکرم ) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کا ماسٹر پلان منظور کرلیا گیا۔ فیصل آباد کا ماسٹر پلان 30 سال بعد منظور کیا گیا۔ ماسٹر پلان کو آئندہ 20 سال کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ جس میں براؤن اور گرین ایریا کا تعین کیا گیا ہے۔ ماسٹر پلان پر 5 سال مسلسل محنت کرنے کے بعد اس کو منظور کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایف ڈی کے مطابق گرین ایریا میں کہیں بھی تعمیرات نہیں ہوسکے گی۔ سال 2025 تک ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی ہے۔ شہر کا طول و عرض بھی بڑھا دیا گیا ہے۔