ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ ایف ڈی اے کے دائرہ اختیارعلاقہ میں فیصل آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش کی جارہی ہے جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے لہذا عوام الناس کو چاہیے کہ وہ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹس نہ خریدیں کیونکہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کی مرتکب ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ II کی طرف سے جاری کردہ نوٹسز کے مطابق فیصل آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کی مرتکب 13 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں چک نمبر 61 ج۔ ب میں مقبول ٹاؤن، سبحان اللہ گارڈن، سعیدولاز، بسم اللہ فیز III، مثیاق/ مدینہ سٹی اور اضافی آبادی، چک نمبر 58 ج۔ب میں سر بلند سٹی، الاسدٹاؤن، ایمان ولاز، جنید گارڈن، ارحم / رشیدگارڈن، اضافی آبادی اور چک نمبر 59 ج۔ ب میں کینال ویو ہاؤسنگ سکیم شامل ہیں۔ان ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز یا پراپرٹی ڈیلرز غلط بیانی سے گمراہ کن تشہیر کر رہے ہیں لہذا شہری ان کے جھانسے میں نہ آئیں اور پلاٹس کی خرید یا مزید معلومات کے لیے ایف ڈی اے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ فیصل آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی اورغیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تشہیر سے باز رہیں اور ترقیاتی کام فوری طور پر بند کر دیں۔مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں قصور وار افراد کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جا سکتے ہیں۔