• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

لائلپور ہیرٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلئے ہمہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
16 جنوری, 2023
in عوامی مسائل
0
لائلپور ہیرٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلئے ہمہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر
6
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ لائلپور ہیرٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع میں تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ و بحالی کے لئے ہمہ جہت منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ آئندہ نسل اس علاقے کی تاریخ و ثقافت اور طرز زندگی سے آشنا رہے۔انہوں نے تحصیل جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں یادگار عمارتوں پر جا کر ان کی تعمیراتی بحالی کے امور کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نعمان علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے مرزاصاحباں کے مزار پر حاضری اورفاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مزارکی تاریخی حیثیت دیکھی اور کہا کہ اس کی تزئین وبحالی کے لئے اقدامات شروع کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مرزا صاحباں کی وفادار گھوڑی کی یادگار بھی دیکھی اور اسے محفوظ کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے گنگاپورکا دورہ کرکے سرگنگارام حویلی کے مختلف حصے دیکھے اور کہا کہ تاریخی حویلی کی شناخت برقرار رکھنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے گنگاپور میں قائم قدیمی گھنٹہ گھر بھی دیکھا اور اس پر نصب بینرز وپوسٹرز کو فوری ہٹانے اور اس تاریخ ساز گھنٹہ گھر کو بحال کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے انوکھی سواری گھوڑا ٹرام کو دوبارہ چلانے کے امور کا جائزہ لیا اور اس یادگار سروس کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور اور تجاوزات فوری ختم کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے گنگارام کے زیر استعمال باغات کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے باگے وال میں قائم جنگ آزادی کے ہیرو سردار بھگت سنگھ کی تاریخی حویلی کا دورہ کیا،حویلی کے مختلف حصے دیکھے اورحویلی کی تاریخی حیثیت بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے حویلی کے منتظمین کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اورجنگ تحریک آزادی کے ہیرو سردار بھگت سنگھ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے حویلی میں بھگت سنگھ کی زندگی کے پہلوؤں وآزادی کی جنگ کی مختلف یادگار تصاویر دیکھیں اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ حویلی کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے مالک ثاقب ورک کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں قائم تاریخی عمارات و حصوں کی حقیقی وجاہت کو بحال اور محفوظ کرنے کے ضروری اقدامات میں تیزی لائی جائے گی۔

Previous Post

واسا کی جانب سے مین چینلز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی مہم جاری

Next Post

فیصل آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
فیصل آباد کا ماسٹر پلان 30 سال بعد منظور

فیصل آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی