فیصل آباد(حمزہ اکرم)مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور کی ہدایت پر مین چینلز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی مہم جاری ہے۔اس ضمن میں ڈرینج ڈویژن کے سٹاف نے غلام محمد آباد رحمت ٹاؤن کے قریب مین چینل ون میں بھاری مشینری سے صفائی کی اورمین چینل ون میں موجود ڈی سلٹنگ،رکاوٹوں کو دور اور تیرتی ہوئی مختلف اشیاء کو باہر نکال دیا گیا۔چینل ون کی ڈی سلٹنگ اور صفائی ہونے سے سیوریج کے پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔