فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیدایوب بخاری نے عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے جڑانوالہ روڈ اور مدینہ ٹاؤن میں گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر تین قصابوں کو موقع سے گرفتاراور ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔علاوہ ازیں انہوں نے سبزیاں ودیگراشیاء مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت اور باسی اشیاء فروخت کرنے کی پاداش میں سپرسٹورز کے سپروائزرز کوگرفتار اور بھاری جرمانے کئے۔