فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرنے علامہ اقبال لائبریری کا دورہ کیا اورلائبریری کی دیواروں،چھتوں اور ونڈوز پر رنگ روغن کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور احاطے میں موٹر سائیکل پارک کرنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ آئندہ لائبریری میں موٹر سائیکل پارک نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے ایک ماہ کے اندر لائبریری کو شہریوں کے لئے کھولنے کا حکم دیااورلائبریری کے انتظامات کو بہتر کرنے کا حکم دیا تاکہ شہری اطمینان سے کتابوں کا مطالعہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی لائبریری کو جلد مکمل انداز میں فعال کرنا ترجیح ہے تاکہ کتب بینی کے شوقین فائدہ اٹھا سکیں۔