فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرنے کینال ایکسپریس وے کا دورہ کیا اورواپڈا سٹی برج اور ساہیانوالہ میں گرین بیلٹس پر پلانٹیشن کے لئے موقع پر متعلقہ محکموں سے میٹنگ کی۔انہوں نے پی ایچ اے کو فوری عملدرآمد کی تاکید اورگرین بیلٹس میں پھلدار پودے لگانے کا ٹاسک دیا۔انہوں نے مخیر حضرات کی شراکت داری کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مون سون سیزن کے دوران ضلع کے کونے کونے میں شجرکاری کا پلان ہے اوردرخت لگاکر پروان چڑھانے کی مہم زوروشورسے جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور سرسبز وشاداب بنانا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو مزید متحرک انداز میں سروسز کی فراہمی کا حکم دیا گیا ہے،شہری بھی شجرکاری مہم میں شریک اور پودے لگا کر پروان چڑھانے کی ذمہ داری نبھائیں۔