فیصل آباد(محمد حمزہ )سابق وزیراعظم ووسطی پنجاب پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرراجہ پرویزاشرف نے کہاہے کہ اپوزیشن سیخ پانہیں ہے عوام کوبارباربجلی پٹرول کی قیمتیں بڑھاکرآفٹرشاک لگائے جارہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹوکالانگ مارچ حکومتی بنیادیں ہلاکررکھ دے گاسلیکٹڈنیازی سرکارکی رخصتی کاوقت آن پہنچاجیالے اسلام آبادپہنچنے کی تیاری کرے انشاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹوکے لانگ مارچ کاقافلہ جب وسطی پنجاب داخل ہوگاتوحکومتی وزراء کوپتاچل جائیگاکے ان تلوں میں کتناتیل ہے . ہمارا لانگ مارچ سلیکٹڈ کی عوام دشمن پالیسی مہنگائی, بیروزگاری، بدحالی، معاشی تباہی کیخلاف ہے, بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث لوگ خودکشی کرنے پرمجبور ہوگئے ہیںفیصل آبادڈویژن کے جیالوں اورتنظیمی عہدیداروں پرہمیں کل بھی فخرتھااورآج بھی نازہے اپنی صفحوں میں باہمی اتحادرکھیں آنے والاوقت انشاء اللہ پیپلزپارٹی کاہے سابق وفاقی وزیروسینئرنائب صدروسطی پنجاب پی پی پی رانافاروق سعیدخاں نے کہا سلیکٹڈوزیراعظم کے سبز باغ اور وعدے مایوسی کے کالے بادلوں میں بدل گئے۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشدجٹ نے کہاکہ پی پی پی فیصل آباد کے جیالے چیچہ وطنی پہنچنے پر چیئرمین بلاول کا تاریخی استقبال کریں گے۔پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدرچوہدری سعیداقبال ‘ضلعی صدرمحمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ وزیراعظم کے تمام وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی بجائے لاکھوں برسرروزگار افراد کو بے روزگار کر دیا۔ انشاء اللہ 4مارچ کوفیصل آبادکے جیالے اپنے عظیم قائدمحترمہ بے نظیربھٹوکے لخت جگرچیئرمین بلاول بھٹوکافقید المثال تاریخی استقبال کرینگے پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری طارق محمودباجوہ ‘کسان ونگ پنجاب کے صوبائی صدرسیدعنایت علی شاہ نے کہاکہ آج ملک کے نوجوان ڈگریاں اٹھائے چوکوں چوراہوں میں مزدوری کی تلاش میں بیٹھے ہیںصوبائی قیادت نے جوذمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ فیصل آبادڈویژن کے تنظیمی عہدیداران اورپارٹی ٹکٹ ہولڈراس پرپورااترینگے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ فیصل آبادکے ضلعی صدرمحمداعجازچوہدری کی رہائشگاہ ضلعی آفس سمندری روڈ میں, لانگ مارچ کی تیاریوںکے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کی ڈویژنل ‘ڈسٹرکٹ ‘سٹی ‘پی ایل بی ‘PYO’اقلیتی ونگ سمیت پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کاآغازڈویژنل وڈسٹرکٹ میڈیاکوآرڈینیٹرمحمدطاہرشیخ کی تلاوت سے ہواجبکہ قائد عوام شہیدذوالفقارعلی بھٹو’بے نظیربھٹو’سابق وفاق وزیرداخلہ رحمان ملک ‘تحصیل جنرل سیکرٹری شہبازکلیارکی والدہ محترمہ سمیت امت محمدیہ کے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اورچیئرمین بلاول بھٹوکے لانگ مارچ کیلئے خصوصی دعابھی کروائی گئی پیپلزپارٹی کے ڈویژنل مشاورتی اجلاس سے پیپلزپارٹی چنیوٹ کے ضلعی صدرسیدعلی رضازیدی ‘جھنگ سے ضلعی صدرتنویرموہل نے کہاکہ ہمارے اضلاع کے جیالوں کی تیاریاں عروج پرہیں۔انشاء اللہ 4مارچ کوچیچاوطنی میں دمادم مست قلندرہوگا ٹوبہ ٹیک سنگھ پیپلزپارٹی کے قائمقام صدرچوہدری ذوالفقارذولفی ‘جنرل سیکرٹری میاں اسلام عابد’سٹی صدرچوہدری بابرعلی نے کہاکہ ہم چیئرمین کے استقبال کیلئے پرجوش ہے لانگ مارچ میں حکومتی وزراء کوحیران کن رزلٹ دینگے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہ جہان کھرل ‘سینئررہنماوسابق ایم این اے شہادت علی خاں بلوچ’ سٹی صدرفیصل آبادرانانعیم دستگیرجنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین نے کہاکہ لانگ مارچ میں سٹی تنظیم کے جیالے بھرپورشرکت کرینگے اقلیتی ونگ فیصل آبادکے ڈویژنل صدرظفرزمان گل ‘جنرل سیکرٹری فخرعالم نے کہاکہ اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کاشانداراستقبال بھی کریگی اوراسلام آبادمیں حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف چیئرمین بلاول بھٹوکے لانگ مارچ کامیاب کرواینگے۔